مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنوبی روس میں قائم یوکرین جنگ کے کمانڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ روسی فوج کے چیف آف دی اسٹاف والری گراسیموف کے علاوہ دوسرے کمانڈرز بھی موجود تھے۔
دونباس کا علاقہ دونتسک اور لوھانسک کی سرحد پر واقع ہے جسے روس نے یوکرین سے واپس لینے کے بعد اپنے ملک کا حصہ قرار دیا ہے اور ان علاقوں میں روسی اور یوکرین افواج کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماریوپول بھی گئے اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی گاڑی کے ذریعے خود ڈرائیونگ کر کے دورہ کیا اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس شہر کو روسی افواج نے یوکرینی افواج کے ساتھ شدید جنگ کے بعد اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔