ایران میں متعین سوئس سفیر نادین الیوری لوزانو نے مقدس شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس پر حاضری دی اور اس عظیم خاتون اور پاکیزہ ہستی کے مقام و منزلت سے آگاہی حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں سوئزرلینڈ کی سفیر نادین الیوری لوزانو نے آج بدھ 22 فروری 2023 کے روز  امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی دختر گرامی اور امام علی رضا علیہ السلام کی بہن کے مقدس حرم میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہیں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارکہ میں کے فن تعمیر میں اپنائے گئی اسلامی ثقافت اور فن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سوئس سفیر حرم مطہر کے بین الاقوامی امور کے دفتر بھی گئیں جہاں انہوں نے دفتر کے ماہرین سے رسول اکرم ﴿ص﴾ کی اس باعظمت نواسی اور اہل بیت علیہم السلام کی ایک گراں قدر ہستی کی شخصیت اور مقام و منزلت کے بارے میں بات کی۔