مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بائیس فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پشاور سے کارکن 23 فروری جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے۔
جمعہ 24 فروری کو راولپنڈی، ہفتہ 25 فروری ملتان، اتوار 26 فروری کو گوجرانوالہ اور پیر کو سرگودھا سے گرفتاریاں دی جائیں گی۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے ہفتہ کو زمان پارک کے باہر سرچ اور سوئپ آپریشن کیا، اہلکاروں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پوزیشنز سنبھال لیں۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان خیمہ زن ہوگئے ہیں اور از خود ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔