شہر قائد کے نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ شہر قائد ضلع وسطی میں واقع سیفی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن ہونے کے سبب چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

19 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش سے قبل حمل کے علاج کے لیے سیفی اسپتال میں اندراج کرارکھا تھا، وہ 30 سے زائد ہفتے کی حمل کی عمر میں پری ٹرم لیبر میں گئی اور گزشتہ روز صبح 10 بجے ایمرجنسی سیزرین سیکشن (آپریشن) کرایا گیا۔

خاتون نے 1.4 کلو گرام، 1.1 کلو گرام، 1 کلو گرام اور 1.1 کلو گرام وزنی 4 بیٹوں کو جنم دیا۔ چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ، آپریشن کے بعد ماں کی حالت بہتر ہے۔