واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی ان دنوں 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سعودی عرب مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی شاہی حکومت نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی شاہی حکومت کی ایماء پر سعودی پولیس نے علامہ ناظر عباس تقوی کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے علامہ ناظر عباس تقوی کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی ان دنوں 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ علامہ ناظر عباس تقوی کو شب ولادت امام علیؑ کے موقع پر خانہ کعبہ میں علیؑ ولی اللہ کا پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔