مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی جرمنی میں ایک شخص نے ٹرین میں چاقو کے وار کر کے کئی افراد کو زخمی کردیا، دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
جرمنی کی فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ ’حملہ آور نے اس وقت چاقو سے کئی افراد کو زخمی کیا جب ٹرین کیل سے ہیمبرگ جاتے ہوئے بروک شٹیڈ کے مقام پر پہنچی تھی۔‘
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔بعدازاں ریاست شلیس وی ہولسٹائن کے وزیر داخلہ سابین سُترلین واک نے بتایا کہ ’حملہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔‘