ہفتے کے روز شدید سردی میں مبتلا 14 مریض دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جبکہ امراض قلب کے انسٹی ٹیوٹ میں علاج کے دوران چھ افراد دم توڑ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے کانپور میں پانچ دنوں میں دل کا دورہ اور برین اسٹروک سے 98 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ 98 میں سے 44 لوگ اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 54 مریض علاج سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ یہ اعداد و شمار ایل پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے دیئے ہیں۔ لکشمی پت سنگھانیہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 723 دل کے مریضوں نے اسپتال کے ایمرجنسی اور آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آئے۔

ہفتے کے روز شدید سردی میں مبتلا 14 مریض دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جبکہ امراض قلب کے انسٹی ٹیوٹ میں علاج کے دوران چھ افراد دم توڑ گئے۔ جبکہ انسٹی ٹیوٹ میں آٹھ افراد کو مردہ لایا گیا۔ شہر کے ایس پی ایس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں کل 604 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں 54 نئے اور 27 پرانے مریض شامل ہیں۔

ڈائریکٹر کارڈیالوجی ونے کرشنا نے کہا کہ اس موسم میں مریضوں کو سردی سے بچانا چاہیے۔ لکھنؤ میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے کہا، "اس سرد موسم میں دل کے دورے صرف بزرگوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ ہم نے ایسے معاملات بھی دیکھے ہیں جہاں نوجوانوں کو بھی دل کے دورہ پڑ رہے ہیں۔