شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں بھر پور قوت و حکمت عملی سے حصّہ لیں گے،عزاداری ہمار ا بنیادی و آئینی حق ہے کسی صورت میں دستبر دار نہیں ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رابطہ کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام امام بارگاہ سکینہ بنت الحسین ، شکریال میں عظیم الشان ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی نائب صدر سید محمود شاہ بخاری ، مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد ، سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب علامہ اشتیاق حسین کاظمی ، سیکرٹری رابطہ کمیٹی شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب علامہ جعفر حسین نقوی ،ممبر رابطہ کمیٹی شمالی پنجاب سید اصغر علی بخاری ، علامہ فیاض حسین مطہری ، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی ، مولانا سید سجاد حسین ہمدانی ، مولانا کوثر عباس قمی ، مولانا سید دسجاد کاظمی ، مولانا سید سجاد حسین ہمدانی ، مولانا قاسم جعفری ، مولانا محمد تحسین ، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی ، سید محمد علی ، مولانا سید وزیر علی سمیت ضلع بھر سے علماءکرام ، ذاکرین عظام ، خطبا ءو اعظین ، امام ہائے جمعہ و جماعت ، بانیان مجالس ، لائسنسداران جلوس ، عہدیداران وکارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ضلعی ورکرز کنونشن کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں عزاداروں اور عزادری کے تحفظ، ملی و قمی مسایل و مشکلات کے پیش نظر ، تنظیمی رابطہ کو مزید مضبوط کرنے اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام میں مکتب تشیع کے اہم کردار کو اجاگر کرنا مقصود تھا۔

ضلعی ورکرز کنونشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں بھر پور قوت و حکمت عملی سے حصّہ لیں گے،عزاداری ہمار ا بنیادی و آئینی حق ہے کسی صورت میں دستبر دار نہیں ہونگے ، عزاداری پر درج ایف آئی آرزختم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عزاداری پر پابندی تشیع پر پابندی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گامکتب اہلبیت کی مضبوطی کیلئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ایک اشارے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ظالمانہ توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ہمارے اوپر پابندی لگائی گئی ،ایام محرم میں عزاداری پر 132ایف آئی آر درج کی گئی ہیں انہیں فی الفور ختم کیا جائے سیاست میں ہیں اور رہیں گے مستقبل میں آئندہ انتخابات میں تنظیم فیصلہ کر ے گی کس کےساتھ جائیں قیادت کا فیصلہ اٹل ہوگا کارکنان تیاری کر لیں۔اس سے قبل شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ علامہ ساجد نقوی جیسی شخصیت کی قیادت پر ہمیں فخر ہے تمام مکاتب فکر کے لوگ قائد محترم کی پرامن کاوشوںکی قدر دانی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ تنظیمی ورکرز کنونشن تنظیمی بیداری کا ثبوت ہے اور پروگرام میں عہدیداران و کارکنان کی بھر پورشرکت اپنے قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی نے والہانہ محبت کا ثبوت ہے انہوںنے کہا کہ تنظیم مضبوط ہوگی تو قائد محترم کے ہاتھ مضبوط ہونگے ،سید محمود بخاری مرکزی نائب صدر نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ کی علم و فراست سے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قائد ملت جعفریہ نے ملک میں فرقہ واریت کو دفن کر دیا۔

اس موقع پر علامہ اشتیاق حسین کاظمی سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب نے کہاکہ ہم قافلہ سفیران کربلا ہر ضلع اور تحصیل میں لیکر جارہے ہیں ،مسائل سن رہے اور اور تمام مسائل حل کریں گے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ عزاداری پر درج ایف آئی آرز ختم کرانے اور فورتھ شیڈول سے نام نکالنے کیلئے جدوجہد جاری ہے ان تمام مسائل کے حل کیلئے کام جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے مطالبا ت احتجاج کے ذریعے نہیں دلائل کے ذریعے حل کرائیں،علامہ جعفر نقوی جنرل سیکرٹری رابطہ کمیٹی SUC شمالی پنجاب نے کہاکہ مشکلات کے باوجود ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی قیادت میں بے شمار قربانیاں دیں لیکن ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیاجائے ۔ورکرز کنونشن میں علامہ کوثر عباس قمی نے شہداءملت جعفریہ بالخصوص علامہ عبدالجلیل نقوی ، پروفیسر خادم حسین لغاری ، نواب امان اللہ خان سیال سمیت سمیت تمام شہدائے ملت و تمام مرحومین مومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی۔

آخر میں شیعہ علماءکونسل راولپنڈی کی جانب سے اجتماع میں قرا ر دادیں پیش کی گئیں جسے منظور کیا گیا جس میں رہبر انقلاب سید علی خامنه‌ای ، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے تجدید عہد کیا گیا ، عزاداری و ماتم داری پر درج ایف آئی کے خاتمے فورتھ شیدول سے نکالنے نصاب تعلیم میں اہلبیت ؑ کے نام نکالنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جسے تمام شرکاءنے منظور کیااور حساس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔