مہر خبررساں ایجنسی نے سی این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایوان نمائندگان کا اسپیکر منتخب ہونے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ بالاخر اختتام کو پہنچ گیا، ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ کے ساتھ اسپیکر منتخب ہوگئے جبکہ ڈیموکریٹک امید وار حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔
اس تمام عمل میں اس وقت ایک ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی جب کیون میکارتھی نے اپنے ایک درجن سے زیادہ ساتھیوں کی رائے تبدیل کر کے انہیں اپنی حمایت پر آمادہ کیا اور گزشتہ روز وہ فتح کے قریب نظرآئے تھے۔