مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ارجنٹائن کی پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارجنٹائن کا سنٹرل بینک 2022 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی لیونل میسی کی تصویر ارجنٹائن کرنسی "پیسو" کے نوٹوں پر چھاپنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔
El Financiero کے مطابق مرکزی بینک کے حکام قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹینگو ٹیم کی تاریخی فتح کو یادگار بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جیسا کہ 1978 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہوا تھا جب یادگاری تجارتی سکے جاری کیے گئے تھے۔
اخبار نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کے مرکزی بینک کے زیرِ غور آپشنز میں سے ایک یہ ہے کہ میسی کی تصویر 1,000 پیسو کے نوٹوں پر چھاپی جائے، جہاں ارجنٹائن میں حکام "10" نمبر دکھانا چاہتے ہیں اور لفظ " La Scaloneta” لکھا ہوا ہو جو کوچ لیونل اسکالونی کی فاتح ٹیم کی علامت کے طور پر ہو۔