مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر بحیثیت قوم جدوجہد کرنا نہیں سیکھ لیتے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
جب تک ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر بحیثیت قوم جدوجہد کرنا نہیں سیکھ لیتے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ملک میں اصل ظلم جنرل باجوہ نے کیا، انہوں نے ان لوگوں کو این آر او-2 دیا، پہلے ان کو اس سازش کے تحت اوپر بٹھایا جس میں بیرونی ہاتھ بھی شامل تھا، اس حکومت کو گرایا جس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا اور یہ سب ایسے موقع پر کیا جب ملک معاشی ترقی کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں حقیقی آزادی کی مہم چلا رہا ہوں اور جب تک زندہ ہوں یہ مہم چلاتا رہوں گا، اس میں جان بھی چلی جائے تو اللہ نے شہیدوں کو بڑا رتبہ دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنے ہے تو ہمیں خود کو آزاد کرنا ہوگا اور آزادی انصاف سے ملتی ہے، ناانصافی کے خلاف ہم سب کو آواز بلند کرنی ہے، اللہ نے آپ کو نیوٹرل رہنے کا آپشن نہیں دیا، چُپ کرکے گھر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی، میں امید کرتا ہوں کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک میں آپ سب شرکت کریں گے۔