مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جو خاتون ہم جنس پرست ہے۔کیو نائٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پہنچے تو ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی پایا۔ گرفتار خاتون ہم جنس پرست سے طبی امداد کی فراہمی کے دوران تفتیش کی گئی تاہم اس نے واقعے کے محرکات اور واقعے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحہ سے متعلق بتانے سے انکار کردیا۔