الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی کی خالی مخصوص خواتین کی نشست پی ٹی آئی کی روہیلہ حامد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دے دیے تھے، پارٹی پالیسی کے تحت تمام ہی اراکین نے استعفے جمع کرائے البتہ بعد میں کچھ اراکین منحرف ہوئے اور انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی۔