مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ واشنگٹن میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونے والے دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ین سن نے کہا کہ پاکستان پر چین کے قرضوں کو از سر نو اقساط کرانے کے لیے امریکی دباؤ درست نہیں۔ امریکہ کا اس تمام معاملے سے کوئی لینا دینا اور نہ ہی پاک چین تعلقات پر امریکا کو منہ بنانا چاہیئے۔
ین سن نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا کے لیے چین کی مجموعی حکمت عملی کا ایک عنصر تھے لیکن چین پُر اعتماد ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
تاہم ین سن نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی اور توقعات کو بھی دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، خاص طور پر سی پیک کے حوالے سے اور اس میں ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان اپنی بیرونی حکمت عملی کو دوبارہ متوازن کرتے ہوئے امریکا سے رابطہ کر رہا ہے۔
چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ین سن نے کہا کہ پاکستان کی توقعات اور بیرونی صف بندی کی حکمت عملی کی کو چین میں کافی مقبولیت ملی ہے۔ سی پیک سب سے اہم مہمات میں سے ایک رہے گا۔