مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی۔گزشتہ روز ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا جس کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے تھے۔ ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2022 - 08:55
پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی۔