مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے پیشِ نظر صوبے کے 9 اضلاع کے 723 دیہات آفت زدہ قرار دے دیے گئے ہیں۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ریلیف کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹھٹھہ، جامشورو، بدین ، خیر پور ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ،دادو، مٹیاری، قمبر شہزاد کوٹ کے 723 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
ریلیف کمشنر سندھ کے مطابق حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی آبادی کا جانی و مالی نقصان ہوا۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔