مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور دو طرفہ تعاون پر بھی زور دیا۔ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی گیس لائن منصوبے سے پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2022 - 11:30
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کے مفاد میں ہے۔