مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے کرنل شہید حسن صیاد خدائی کے خون کا انتقام حتمی اور یقینی طور پر لیا جائےگا۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید صیاد خدائي کی شہادت پر شہید کے اہلخانہ، دوستوں اور سپاہ کے اہلکاروں کو تعزيت اور تشلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صیاد خدائي کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں عالمی سامراجی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ شہید صیاد خدائي مدافع حرم سپاہی تھے جنھوں نے اسلامی مزاحمتی محاذ میں عالمی سامراجی طاقتوں کو شکست اور ناکامی سے دوچار کیا۔
صدر رئیسی نے عمان کے دور ے کو بھی اہم اور اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے ہمسایہ اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر استوار ہے۔