بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر سے نکلنے والے جلوس کے دوران گاڑی پر رکھی مورتی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی اور بجلی کا تار ٹوٹ کر شرکاء پر گر گیا ،جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر سے نکلنے والے جلوس کے دوران گاڑی پر رکھی مورتی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی اور بجلی کی تار ٹوٹ کر شرکاء پر گر گئی ،جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور کے ایک مندر سے جلوس نکلا۔ جلوس میں ایک گاڑی پر مورتی رکھی گئی تھی اور درجنوں افراد جلوس کے ہمراہ نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس دوران مورتی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی اور بجلی کا تار شرکاء پر گر گیا۔ کرنٹ لگنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 15 افراد بری طرح جھلس جانے کے باعث زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔