اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ ملاقات میں اربعین حسینی کے موقع پر سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی  اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انھوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ ملاقات میں اربعین حسینی کے موقع پر سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے لئے زیارت کا مسئلہ اہم مسئلہ ہے اور عراقی حکام کو اربعین حسینی کے موقع پر سرحدیں کھولنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایرانی حکام کے استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دو برادر ، ہمسایہ اور اسلامی ممالک ہیں ۔ عراق اور ایران کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ عراق ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ محمد الحلبوسی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو عالمی مسائلم یں مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور علاقائی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔