مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورے کے موقع پر آج وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔
حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے قبل وادی میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات، نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال جاری ہے۔