رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جشن گلریزاں کے 35 ویں جشن کے موقع پر نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک ارب تومان کی مدد فراہم کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے جشن گلریزاں کے 35 ویں جشن کے موقع پر نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک ارب تومان کی مدد فراہم کردی۔

عوام اور دیہ مرکز کی جانب سے جشن گلریزاں ہر سال رمضان المبارک میں منایا جاتا ہے۔ جس میں تہران اور دیگر شہروں کے خیّرین اور عوام کے تعاون سے نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لئے مبلغ جمع کیا جاتا ہے ۔