پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ فوجی چھاؤنی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ فوجی چھاؤنی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق  گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ فوجی چھاؤنی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم مؤثر اور بروقت ردعمل سے آگ اور نقصانات پر فوری قابو پا لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گولہ بارود کے شیڈ میں آگ  شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم اس آگ سے املاک کو کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔