رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے ناتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی کے اہلخانہ، حوزات علمیہ ، گلستان کے عوام اور مرحوم کے شاگردوں کو تعزيت اورتسلیت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا آج سہ پہر کو قم کے شہید بہشتی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا شمار قم کے مراجع میں ہوتا تھا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔