مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپورکے وزیراعظم لی شین لا نے بھارت میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ " لوک سبھا " کے آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم لی شین لا نے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے سے زائد ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک کے مقدمے درج ہیں۔
سنگاپورکے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوتے گئے۔ مجرمانہ اورخلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث آج بھارت اس سطح پر پہنچ گيا ہے کہ اس کی پارلیمنٹ کے آدھے سے زائد ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔