ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیرگرمائی دارالحکومت سرینگرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیرگرمائی دارالحکومت سرینگرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ اطلاعات  کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسزکے اہلکارنے سرینگرمیں خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کی۔

بھارتی فوجی کا تعلق گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے سے ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس قبل بھی کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔