اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سید مجتبیٰ ابطحی کو فلسطین انتفاضہ کانفرنس کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سید مجتبیٰ ابطحی کوحسین امیر عبداللہیان کی جگہ فلسطین انتفاضہ کانفرنس کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔ سید مجتبیٰ ابطحی فلسطین انتفاضہ کانفرنس کے چوتھے سیکرٹری جنرل مقررہوئے ہیں۔ اس تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کے بعض نمائندے اور ایرانی وزارت خارجہ کے بھی بعض نمائندے موجود تھے۔ اس تقریب میں امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی خدمات کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا گیا۔ سید مجتبیٰ ابطحی ایرانی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیائی امور کے اعلی ماہر ہیں اور انھوں نے 1363 شمسی میں بیروت میں ایرانی سفارت میں سکریٹری کے عنوان سے اپنی فعالیت کا آغاز کیا۔ سید مجتبیٰ ابطحی کو 1390 شمس میں مجمع بیداری اسلامی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فلسطینی امور کے مسئول مقرر کیا تھا۔ ابطحی اس عہدے پر بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔