مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیویڈ ساسولی کا 65 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ڈیویڈ ساسولی کا انتقال ان کے ملک اٹلی میں آج علی الصبح 1 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق اِنہیں صحت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، ان کے انتقال پر تمام یورپین قیادت سمیت دنیا بھر سے سیاسی رہنماؤن نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ 26 دسمبر سے اسپتال میں داخل تھے، ڈیویڈ ساسولی کا تعلق اٹلی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔
واضح رہے کہ ڈیویڈ ساسولی 2009ء میں یورپین پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے 2019ء میں اُنہیں یورپین پارلیمنٹ کا صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔