مہر خـررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی(ص) میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔ مکہ المکرمہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد کا آغاز آج سے ہوگا۔
حرمین انتظامیہ نے مزید کہا کہ مطاف میں سماجی فاصلےکو برقرار رکھنے کے لیے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں۔ پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شرع ہوچکا ہے۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق زائرین کو ماسک کی پابندی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا ۔