روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں ہے۔ عالم اسلام میں روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں ہے۔ عالم اسلام میں روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد  (ص) کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے بعض دیگر حلقوں نے روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی آزادی رائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہیے۔