مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اس طرح متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے وہ تاریخ کے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بن جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر آج ابوظہبی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا استقبال متحدہ امارات کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان کریں گے۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینٹ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ سرکاری دورے میں تجارتی او سفارتی معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چار عربی ممالک نے سن 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے جن میں متحدہ امارات، بحرین ، سوڈان اور مراکش شامل ہیں۔ ان پہل متحدہ عرب مارات نے کی تھی۔ ان چار عرب ممالک نے فلسطینی مسلمانوں کور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔جس کی وجہ سے اسرائيل خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے۔