مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج کا کہنا ہے کہ پولیس تمام کاغذی کارروائی میں ہندی الفاظ کا استعمال کرے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے محکمہ پولیس کو اردواور فارسی الفاظ کےاستعمال پر پابندی کا حکم دے دیا ہے۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس برطانوی راج کے زمانے سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کر رہی ہے۔