مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے ایک غیر سیاسی تنظيم کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلام، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعہ اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔