مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے حامی کوامریکی کانگریس پرحملے میں ملوث ہونے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی فیڈرل جج نے جیکب چانسلی کوکانگریس پرحملہ کرنے اورتوڑپھوڑکے جرم میں ساڑھے تین سال قیدکی سزا سنائی۔
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کے انتہاپسند حامیوں نے چھ جنوری کو امریکی کانگریس پردھاوا بول دیا تھا جس میں سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی پیش پیش تھا۔
پراسیکیوٹرنے جیکب چانسلی کو51ماہ قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔کارسرکارمیں مداخلت ثابت ہونے پرجیکب چانسلی کو41 ماہ قیدکی سزاسنائی گئی۔