پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پاک فوج سے منسلک پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے حکام، پروفیسرز اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان تمام دباؤ کے باوجود ایران کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پاک فوج سے منسلک پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے حکام، پروفیسرز اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان تمام دباؤ کے باوجود ایران کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ، برادرانہ، دوستانہ ، تاریخی اور اسلامی مشترکات پر استوار ہیں۔ ایران دباؤ کے باوجود ایران کے ساتھ بہترین تعلقات  جاریر کھنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔