بھارت میں مسلمانوں نے وسیم رضوی مردود، مزدور، مرتد اور ملعون کی جانب سے قرآن مجید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی صریح توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں وسیم ملعون ، مزدور اور مردود کے خلاف مسلمانوں نے مظاہرے شروع کردیئے ہیں ۔ بھارت میں مسلمانوں نے وسیم رضوی مردود، مزدور، مرتد اور ملعون کی جانب سے قرآن مجید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی صریح توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر، گجرات، کشمیر، دہلی، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے وسیم رضوی ملعون کے خلاف احتجاج مظاہر کئے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وسیم رضوی گستاخ کو کیفر کردار تک پنہچآنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔ مظآہرین کا کہنا ہے کہ ہم قرآن مجید اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخي برداشت نہیں کریں گے۔ وسیم رضوی اور اس کے حامی عناصر بھارت کی ایکتا اور اتحاد کو نقصان پنہچانا چاہتے ہیں۔ وسیم رضوی نے دین مبین اسلام قرآن مجید اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کرکے بھارتی آئین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور بھارتی حکومت کی ذمہد اری ہے کہ وہ اس دور کے سلمان رشدی کو کیفر کردار تک پہنچا کر اپنی ذمہ داری پر عمل کرے ۔ واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو نکال کر ایک نیا قرآن شائ‏ کیا ہے جبکہ اس نے ایک مندر میں ہندو شدت پسندوں کے ساتھ ملکر اپنی کتاب کی رونمائی کی جسم يں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔