مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق لاہور میں مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے دستے نے سلامی دی اور مزار کی اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔