افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد تیل کا اخراج شروع ہوگیا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس میں 91 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد تیل کا اخراج شروع ہوگیا  جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس میں 91 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔

سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 91 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منقتل کیا ہے جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔