افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔  کابل میں طالبان کے ترجمان  نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کے لیے افغان کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ تمام افغان اپنے کاروبار میں افغان کرنسی کا استعمال کریں۔ ذرائع کے مطابق افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالر کا استعمال ہوتا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال کی جاتی ہے۔