اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے شمال مغرب میں ایرانی فوج کی " فاتحان خيبر " نامی مشق کا کل سے آغاز ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ایران کے شمال مغرب میں ایرانی فوج کی " فاتحان خيبر " نامی مشق کا کل سے آغاز ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی مختلف یونٹیں فاتحان خيبر مشق میں حصہ لیں گی اور اس مشق کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  فاتحان خيبر مشق میں ایرانی فوج کی ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں  آمادگی کا جائزہ لیا جائےگا۔