بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طوفان گلاب کے باعث بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طوفان گلاب کے باعث بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے  مطابق مہاراشٹر میں دو دنوں کے دوران بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ پانی میں پھنسے 500 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔  بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت کئی علاقوں میں آج شدید بارش کے الرٹ جاری کررکھے ہیں۔ ادھر شمال مشرقی ریاست مغربی بنگال کے بعض علاقوں میں بھی طوفان گلاب کے زیر اثر بارشیں ہوئی ہیں۔