مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے دو سینیٹرزمائیک والٹز اور لینڈسی گراہم نے افغانستان کے صوبہ پنجشیر محاذ کے سربراہ احمد مسعود کے ساتھ بات چیت اور گفتگو کی ہے۔ مذکورہ امریکی سینیٹرزنے طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے پر احمد مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو افغانستان کے عوام میںم قبولیت حاصل نہیں ہے۔ افق کے مطابق پنجشیر کے بعض علاقوں میں احمد مسعود کے حامی فوجی موجود ہیں اور ان کی طالبان کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق احمد مسعود تاجکستان میں ہیں جبکہ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ پنجشیر کی کسی خاص جگہ موجود ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2021 - 16:11
امریکہ کے دو سینیٹرزمائیک والٹز اور لینڈسی گراہم نے پنجشیر محاذ کے سربراہ احمد مسعود کے ساتھ بات چیت اور گفتگو کی ہے۔