افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک  اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کو ایک بار پھر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلال آباد شہر میں کیا گیا جس میں طالبان فورس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل اور جلال آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔