مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز، سونا اور قیمتی موبائل برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سونا، ڈالرز اور موبائل فون صندوقوں میں چھپائے گئے تھے۔ افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللّٰہ صالح کابل پر طالبان کے قبضہ کے بعد صوبہ پنجشیر کی طرف فرار ہوگئے تھے اور وہاں سے فرار ہوکر وہ تاجیکستان پہنچ گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 ستمبر 2021 - 18:45
افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز، سونا اور قیمتی موبائل برآمد کر لیے گئے ہیں۔