ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے مرحوم سیدعلی گیلانی کے اہلخانہ پرغیرقانونی اقدامات کاالزام عائد کیاگیا ہے۔

دنیا نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر بڈگام پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال یکم ستمبر کی رات کو ہوا تھا  اور انھیں سرینگر میں سپرد خاک کردیا گیا۔