پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ضلع مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ضلع  مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم سے ہے ، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔