مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ احمد مسعود نے کہا کہ پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا، اگر طالبان نے قبضے کی کوشش کی تو انھیں مزاحمت کا سامنا کرنا ّڑےگا۔
احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔ ادھر طالبان نے احمد مسعود کو پنجشیر وادی حوالے کرنے کے لیے چار گھنٹےکی مہلت دی ہے، افغانستان کے نائب صدر امر اللّٰہ صالح پنجشیر ہی میں موجود ہیں۔