شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کی آزادی کے بارے میں ان کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ دنیا بھر، عالم اسلام اور دنیائے تشیّع کے تمام حریت پسند اور خاص طور پر ایرانی عوام جانتے ہیں کہ نائجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ زکزاکی کو تمام بےبنیاد الزامات سے باعزت بری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کی آزادی کے بارے میں ایران میں ان کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ دنیا بھر، عالم اسلام اور دنیائے تشیّع کے تمام حریت پسند اور خاص طور پر ایرانی عوام جانتے ہیں کہ نائجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ ابراہیم زکزاکی  اور ان کی محترمہ ہمسرزینت ابراہیم کو تمام 8  بےبنیاد الزامات سے باعزت طور پر بری کردیا ہے اور وہ 6 سالہ ظلم و ستم تحمل کرنے کے بعد آزاد ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق سن 2016 میں نائجیریا کی عدالت نے انھیں تمام الزامات سے باعزت بری کردیا تھا لیکن چونکہ نائجیریا میں انتظامی امور صوبائي حکومتوں کے پاس ہیں لہذا کادونا کی صوبائی حکومت نے عدالتی حکم کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کیس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ، لیکن نائجیریا کی اسلامی حرکت ، نائجیریا میں شیخ زکزاکی کے حامیوں اور دیگر حریت پسندوں کی مسلسل کوششوں،مظاہروں ،  استقامت  اور سعی پیہم کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کو عید غدیر کی شب میں نائجیریا کی اعلی عدالت نے تمام 8 الزامات سے باعزت طور پر بری کردیا۔

عید غدیر، حضرت امام موسی کاظم (ع) اور عید مباہلہ کے مبارک ایام میں اس عظيم کامیابی پر ولی عصر حضرت امام زمان (عج) اور ولی امر مسلمین رہبر معظم انقلاب اسلامی اور شیخ زکزاکی کے تمام حامیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیخ زکزاکی کی آزاد کے سلسلے میں بعض غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جو غیر معتبر ہیں اور اس سلسلے میں ذیل کے چند امور کو مد نظر رکھا چاہیے۔

1۔ شیخ زکزاکی اور ان کی محترمہ ہمسر کی آزادی ان کی استقامت، پائداری اور ان کے حامیوں کی جہد و جہد کے نتیجے میں ہوئی ہے اور اس میں مزاحمتی محاذ کو کامیابی اور نائجیریا کی حکومت اور اس کے حامیوں کو شکست  ہوئی ہے۔ اور اس سلسلے میں بعض غلط اطلاعات اور  افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

2۔ شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کے مستقبل اور علاج و معالجہ کے بارے میں تمام قیاس آرائياں بے بنیاد ہیں ابھی تک انھوں نے اپنے علاج اور معالجہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اپنا علاج کہاں اور کس ملک میں کریں گے اور اس امر پر نائجیریا کی حرکت اسلامی بھی غور کررہی ہے۔

3۔ ممکن ہے موجودہ فضا سے دشمن اور نادان دوست سوء استفادہ کرنے کی کوشش کریں جو شیخ زکزاکی کے لئے فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لہذاتمام حریت پسندوں ، شیخ زکزاکی کے حامیوں ، خبررساں ایجنسیوں اور ایرانی عوام سے درخواست ہے کہ وہ  شیخ زکزاکی کے بارے میں درست اطلاعات کے بارے میں مشہد میں ان کے دفترسے رجوع کریں اور اگران کے بارے میں  کوئی خبرملے تو اس کے صحیح اور غلط ہونے کے بارے مین  دفتر سے معلومات حاصل کرلیں۔

ایران میں شیخ زکزاکی کے نمائندے اور بین الاقوامی کمیٹی کے رکن ، ڈاکٹر محمد حسن شجاعی فرد

دفتر مشہد: 00985132215458

دفتر تہران: 00982177240360

موبائل: 00989338310994