اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدرمحمد مخبر نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو تمام ہمدردوں اور خاص طور پر جوانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدرمحمد مخبر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو تمام ہمدردوں اور خاص طور پر جوانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ محمد مخـر نے کہا کہ ہم اس وقت حساس مرحلے میں ہیں ۔ عوام کو نئی حکومت سے مسائل اور مشکلات حل کرنے کی توقع ہے۔ ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ہم تمام ہمدردوں اور خاص طور پر جوانوں سے مدد طلب کرتے ہیں۔