پاکستان کے شہر کراچی میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈزکچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیوروین لے کرفرارہوگیا۔ وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔ میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔